“REMEMBER”: Surviving the Pandemic with your Children!
Hesham Hamoda, MD, MPH
Staff Psychiatrist, Boston Children’s Hospital
Assistant Professor, Harvard Medical School
Translated by Aisha Sanober Chachar and Sana Asif Siddiqui,
Aga Khan University
ڈبلیو ایچ او (WHO) کے مطابق (COVID-19)کوویڈ 19 کی وبا 135 ممالک تک پھیلنے کی اطلاعات ملنے کے بعد (اس میں مزید اضافے کا امکان ہے), دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی زندگیاں متاثر ہوئ ہیں
کیا آپ خبروں سے پریشان ہیں؟ آپ اکیلے نہیں! اس مشکل وقت میں والدین اپنے بچوں کی مدد کرنے کیلۓ مندرجہ ذیل ہدایات یاد رکھیں جو اس وقت مددگار ہوسکتی ہیں
1. انہیں یقین دہانی کرائیں: حقائق پر قائم رہیں لیکن انھیں یہ بھی بتائیں کہ آپ ان کے لئے موجود ہوں گے اور آپ انہیں محفوظ رکھیں گے۔ خوش قسمتی سے ، اس وقت دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اگر بچےاس بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں تو ان کو ہلکے درجے کی بیماری ہوتی ہے اور اس عمر کے گروپ میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
2.انہیں بااختیار بنائیں: ان کے پاس دوسروں کی دیکھ بھال کرنے اور اپنے ارد گرد کے بارے میں سوچنے کی اقدار سیکھنے کا موقع ہے۔ ان کو ہسپتال میں کام کرنے والا عملے کے لئے شکریہ کے نوٹ لکھوایں (بعد میں پہنچایا جاسکتا ہے) امدادی سرگرمیوں کے لئے چندہ دیں ، عمر رسیدہ پڑوسیوں اور گھر کے بزرگون سے ملنے کے لئے کال کریں یا ان کے دروازے کے نیچے “اپنا خیال رکھیں” کا نوٹ سرکا دین
3. اپنا سکون برقرار رکھیں: پہلے خود اپنا سکون برقرار رکھیں! بچے آپ کی باتوں سے زیادہ آپ کے رویوں کی تقلید کریں گے۔ خود کی دیکھ بھال آپ کے اپنے زہنی دباؤ (stress) اور اس کے نتیجے میں بچون کے پرسکون ہونے کے لیے ضروری ہے۔
4.بچون کو مشغول رکھیں: یہ گھر میں زیادہ سے زیادہ معیاری خاندانی وقت گزارنے کا موقع ہوسکتا ہے! ان کو مصروف رکھیں ، (board games) بورڈ گیمز کھیلیں ، فلمیں دیکھیں یا کھانا ایک ساتھ کھانا بنائیں ، فعال اور متحرک رہنے کے لئے ساتھ ورزش کرین.
5. ان کے جذبات کو سنبھالیں: انھیں سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کریں. بچون کو وبائی امراض اور اس کے نتیجے مین ان کے جذبات پر اثر انداز ہونے کے بارے مین تبادلہ خیال کرنے اور بات کرنے کا موقع فراہم کریں۔ یہ اور بھی اہم ہے اگر وہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے اپنے دوستوں اور معمول کے معمولات سے الگ ہوجائیں۔ آپ کو ہمیشہ جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن سننے کے لئے آپ کی موجودگی اور وہاں رہنا بہت ضروری هے۔ یہ موقع ہوسکتا ہے گہری سانس لینے (relaxation techniques) اور یوگا (yoga) جیسی آرام کی تکنیک سکھانے کا.
6. ہوشیار رہیں: میڈیا کی نشریات اور خبر سازی بچوں کی پریشانی بڑھا سکتی ہے اور بہت سی معلومات درست بھی نہیں ہوتی.
7. انھیں آگاہی دیں: یہ بچوں کو اچھی عادات جیسے ہاتھوں کی بہتر صفائ اور کھانسی کو ڈھانپنے کے آداب سکھانے کااچھا موقع ہے۔ یہ موقع ہے ان میں (science) سائنس اور دیگر مدد کرنے والے پیشوں میں دلچسپی پیدا کرنے کا, جیسے “ساءنس دانوں کیلۓ کتنا حیرت انگیز ہوگا اس بیماری کی (vaccine) ویکسین دریافت کرنا”، “نرسیں ان بیمار افراد کی دیکھ بھال کا کتنا حیران کن کام کررہی ہیں”، “کیا آپ اندازہ کرسکتے ہیں آج کل یہ صفائ کرنے والوں کا کام کتنا اہم ہے؟”
8. معمولات: اپنے گھر کے معمول اور طرز عمل کو قائم رکھیں جتنا آپ کر سکتے ہیں۔ ایک ساتھ کھانے، سونے کے وقت کی کہانیاں سنانے جیسی چیزیںکر سکتے هین. گھر میں کچھ ورزش کروائیں اور باقاعدگی سے پانی پینا نہ بھولیں۔ اگر ہو سکے تو اپنے گھر یا صحن یا چھت پہ کچھ تازہ ہوا حاصل کریں!